ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلف یا دیگر ممالک جانے والوں کے لئے کوویڈ ٹیسٹ مینگلور وینلاک اسپتال میں مفت دستیاب؛ مینگلور کی بھٹکلی جماعت گائیڈ کرنے تیار

گلف یا دیگر ممالک جانے والوں کے لئے کوویڈ ٹیسٹ مینگلور وینلاک اسپتال میں مفت دستیاب؛ مینگلور کی بھٹکلی جماعت گائیڈ کرنے تیار

Wed, 17 Feb 2021 18:28:48    S.O. News Service

بھٹکل 17 فروری (ایس او نیوز) گلف یا دیگر ممالک جانے  والوں کو    کوویڈ ٹیسٹ کے لئے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لئے زائد  پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ  انٹرنیشنل مسافروں کے لئے مینگلور کے سرکاری وینلاک اسپتال میں یہ ٹیسٹ مفت میں کیا جارہا ہے اور  بغیر کوئی چارج اس کی سرٹی فیکٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کے صدر جناب ایس ایم ارشد  نے دی۔

ایس ایم ارشد نے بتایا کہ  مینگلور کے محکمہ ہیلتھ  کے ایک آفسر نے انہیں بتایا ہے کہ  گلف   یا کسی بھی غیر ممالک جانے والوں کو  وینلاک اسپتال میں کوویڈ ٹیسٹ کا انتظام ہے، جہاں بغیر کسی چارج کے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ دی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی باہر ممالک جانے والا شخص صبح آٹھ بجے سے نو بجے کے درمیان وینلاک اسپتال پہنچ کر  اپنا سوئب  سیمپل  دیتا ہے  تو  شام کو ہی رپورٹ  مل سکتی ہے ۔

جناب ارشد صاحب نے بتایا کہ   بھٹکل  اور  اطراف کے عوام اس سہولت سے بھرپور فائدہ اُٹھاسکتے ہیں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں  ہزار اور دو ہزار  روپیہ وغیرہ خرچ کرنے کے بجائے وینلاک اسپتال سے یہ ٹیسٹ فری میں کراسکتے ہیں۔ اس ضمن میں اگر کسی کو  مزید رہنمائی کی ضرورت ہو تو جماعت کے شعبہ میڈیکل کے کنوینر ایس ایم  سعود سے موبائل نمبر 9880022211 یا  جماعت کے جنرل سکریٹری امتیاز دامدا سے موبائل نمبر 9448437520 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: